عوامی مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی رہا ہے :اعزاز ملک افکاری

عوامی مسائل اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار کلیدی رہا ہے :اعزاز ملک افکاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) جماعت اسلامی کے رکن صو بائی اسمبلی اعزازالملک افکاری نے کہا کہ علاقہ کے تر قی اور حقیقی عوام مسا ئل اجاگرکرنے میں مقامی میڈیا کا کر دار لا یق تحسین ہے ،منتخب عوامی نما یند گان میڈیا کی جانب مثبت تنقید اور عوامی مسائل حل حوالے سے تجاویز کا خیرمقد م کر ینگے ،ا س حوالے سے ایم پی اے اعزازالملک افکاری ،جماعت اسلامی کے منتخب نمایند گان کے ہمراہ ڈسٹر کٹ پریس کلب تیمرگرہ کادورہ اور نو منتخب صدر اسمٰعیل انجم کو دوسری بار منتخب ہونے پر مبار کباد دی ،اس موقع پر تحصیل ناظمین ریاض محمد ایڈو کیٹ ،ہمایون خان ،اسفندیار خان ،ٹی ایم اوعطا ء اللہ خان تحصیل امیر جماعت اسلامی ملک شیر بھادر خان اور مقامی میڈیا ذ مہ دارن بھی موجود تھے ،اعزازالملک افکاری نے واضح کیا کہ میڈیا ریاست کا چھو تا ستون ہے اور معاشرے کی آنکھ کا کردار ادا کرتا ہے ،علاقہ میں امن ،سیاحت کے فروغ اور حقیقی عوامی مسائل کی نشان دہی میں تیمرگرہ کے صحا فیوں کا کردار نمایاں ہے ،انہوں نے کہا کہ سیلا ب ،دہشت گردی کی لہر اور بعدازاں زلزلہ کی تباہ کاریوں کے دوران صحا فی برادی کا کردار ذمہ دارانہ رہا ،نو منتخب صدر اسمٰعیل انجم نے اس موقع پر کہا کہ صحا فی برادری اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر تی رہیگی اوراس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور منتخب نمایندوں کے سا تھ تعاون کاسلسلہ جاری ر ہیگا