شانگلہ پیر آباد سین سر میں ٹریفک حادثہ پانچ افراد زخمی

شانگلہ پیر آباد سین سر میں ٹریفک حادثہ پانچ افراد زخمی

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پیر آباد سین سر میں ٹریفک حادثہ پانچ افراد زخمی-پیر آباد بانڈہ میں نوجوان نے گھریلوں ناچاقی کی بناء پر خودکشی کردی۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے یونین کونسل پیرآباد کے بالائی علاقے سین سر اور بانڈہ میں ایک شخص نے خود کشی کی جبکہ بیلے بابا سے سین سر کو جانے والے جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جس میں دو کو سیدو شریف ہسپتال سوات منتقل کر دئے -بانڈہ میں خائستہ محمد نامی نوجوان نے گھریلوناچاقی کی بنیاد پر خود کشی کر لی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں نوجوان خائستہ محمد کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعدتھانہ الپوری میں مقدمہ درج کردیا- دوسری جانب بیلے بابا بازار سے سین سر پیرآباد جانے والی جیپ موڑ کاٹے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سین سر سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری پہنچائے جس میں دوشدید زخمی افراد کوفرسٹ ایڈ کے بعد سیدو شریف ہسپتال سوات منتقل کر دئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر