صوبائی حکومت نوشہرہ میں میگا پراجیکٹ مکمل کئے ،اکبر خٹک

صوبائی حکومت نوشہرہ میں میگا پراجیکٹ مکمل کئے ،اکبر خٹک

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ کے نائب صدر اکبر خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ضلع نوشہرہ میگا اور ترقیاتی کام کئے جو پچھلے دور حکومت میں کسی بھی پارٹی نے نہیں کئے اور تمام صوبے میں بلاامتیاز ترقیاتی کام ہورہے ہیں جبکہ خوڑہ نظام پور کو ستر سال سے خان ازم نے پسماندہ رکھاتھا اور یہاں کے غریب عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھاتھا ان خیالات کااظہار اپنی رہائشگاہ نظام پور میں کارکنوں کے ساتھ بات چیت کررہا تھا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، ضلع ناظم لیاقت خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک نے خوڑہ نظام پور کے یونین کونسلوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جس میں مروبہ ڈیم، کوہاٹ تامانکی ہائی وے، کاہی روڈ، خاورے روڈ، ماماخیل روڈ، شیونگئی روڈ، چارپانی روڈ، نظام پور لینک روڈ، نیا بلڈنگ ہائی سیکنڈری سکول، زرعی بٹوٹ ویل، شمسی توانائی، فرش بندیاں ، حفاظتی دیوار، ہینڈ پمپ، مساجد میں سولرسسٹم، کریم بابا واٹر سپلائی سکیم، لومئی واٹر سپلائی برائے سوئزرشن اور مارچ تک سوئی گیس کے پائپ لائن بچھائیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس علاقے کو تعمیر وترقی کے حوالے سے بری طرح نظر انداز رکھاگیا تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اس علاقے کی ترقی کیلئے جتنے ترقیاتی کام کئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور آنے والے دنوں میں یہاں مزید ترقیاتی کام کئے جائیں گے تاکہ غریب علاقے کے لوگ بھی زندگی کی جدید سہولیات سے مستفید ہوسکیں اور اگلے الیکشن میں پورے ملک میں عوام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ دیں گے اور عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر