پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ،ملک ہدایت

پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے ،ملک ہدایت

نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کی نوٹیفیکیشن کے مطابق تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت خان ، جنرل سیکرٹری محمداسلام خان، سینئر نائب صدر حاجی شاکراللہ بٹکزئی، نائب صدر عبدالجلیل، نائب صدر ڈاکٹر مشرف شاہ، نائب صدر سرتاج خان، ایڈیشنل سیکرٹری زوار خان، سیکرٹری اطلاعات محمداقبال خان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدنعیم ، کوآرڈینشین سیکرٹری محمد بلال منتخب کردئیے صوبائی صدر نے نوٹیفیکشن جاری کردی نومنتخب صدر ملک ہدایت خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دی ہے اور تمام یونین کونسلزکی سطح پر تنظیم نو کی جائے گی انہوں نے کہاکہ 5 جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سالگرہ کی تقریب نوشہرہ میں منعقد ہوگی تقریب میں مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے پارٹی کے ضلعی، تحصیل، مقامی تنظیموں کے عہدیداراور پارٹی کارکن سالگرہ کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے خاندان کی قربانیاں ملک اور جمہوریت کیلئے تھی اس لئے آج بھی پیپلزپارٹی ملک کی بڑی پارٹی ہے اور آئندہ انتخابا ت میں پیپلزپارٹی ملک بھراور چاروں صوبے میں حکومتیں بنائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ان کو آئندہ انتخابات میں ناکام کارکردگی کی وجہ سے بری شکست ہوگی عوام اب ان کے جھوٹے وعدوں اور تبدیلی کے نعروں میں نہیں آئیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر