مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی علی نگارسرحد پار سے میزائل حملہ ،کوئی جانی نقصان نہیں

مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی علی نگارسرحد پار سے میزائل حملہ ،کوئی جانی نقصان ...

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی ، تحصیل صافی علینگار پر سرحد پار سے میزائل فائر ، جانی نقصان نہیں ہوا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی۔ مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صافی کے پاک افغان سرحدی دیہات علینگار پر افغانستان کی طرف سے نا معلوم شر پسند وں نے ایک میزائل فائر کیا جو علینگار بلال مسجد کے قریب گر کر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں۔ جبکہ اسی روز تحصیل صافی مامد گٹ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر