سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے مابین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاا نعقاد

سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے مابین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاا نعقاد

پشاور(کرائمز رپورٹر)ضلعی حکومت کی جانب سے سنٹرل جیل پشاورمیں قیدیوں کے مابین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاا نعقاد‘ فائنل میں ناظم اعلی پشاورمحمدعاصم خان کی آئی جی جیل خانہ جات کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت‘ ضلعی حکومت کی جانب سے لاکھوں روپے کے کھیلوں کے سامان جیل انتظامیہ کے سپرد‘ پاکستان تحریک کی ضلعی حکومت قیدیوں کے فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں ‘ ناظم اعلی پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتہ سے قیدیوں کے مابین سنٹرل جیل پشاور میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاتھا جس کا فائنل آج بروز جمعہ سنٹرل جیل پشاورمیں منعقد ہواجس میں ناظم اعلی پشاورمحمدعاصم خان ‘آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سپرنڈٹنٹ سنٹرل جیل پشاور مسعود الرحمان ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین مینا خا ن آفریدی ‘ وائس چیئرمین حاجی ہدایت اللہ‘ ڈسٹرکٹ ممبران نوید ا رمڑ ‘لیاقت خان ‘انجیئنر محمد فہیم ‘ تقدیر علی اوردیگر نے شرکت کی مہمانان نے قیدیوں کے مابین کھیلا گیا بیڈمنٹن کا فائنل میچ دیگر قیدیوں کے ہمراہ دیکھا اس موقع پر ناظم اعلی پشاورمحمدعاصم خان نے میچ کے اختتام پر قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت قیدیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کیلئے قیدیوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے دوسری مرتبہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا ہے تاکہ قیدیوں کو صحت مندانہ ماحول کیساتھ کیساتھ معاشرے کا مفید شہری بننے اور وہ جرائم سے توبہ تائب ہوکر کامیاب عملی زندگی کی طرف لوٹ آئیں انہوں نے مستقبل میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے اور ضلعی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا سامان مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر ناظم اعلی محمد عاصم خان نے ضلعی حکومت کی جانب سے لاکھو ں روپے کا کھیلوں کا سامان جیل انتظامیہ کے سپرد کیا پروگرام کے آخر میں ناظم اعلی پشاور ‘ آئی جی جیل خانہ جات اورڈسٹرکٹ ممبران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور قیدیوں میں گھل مل کر انکے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر