شبقدر بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے

شبقدر بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے ۔ تجاوزات اور اومنی شاپس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قسط میں کٹوتی کرنے والے کئی اومنی شاپس مالکان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ اومنی شاپس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قسط میں کٹوتی کرنے والے اومنی شاپس میں نجی بنک کے اہلکاروں کی موجودگی میں کٹوتی کا سلسلہ جاری رہا ۔ ایدیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کو پوری قسط ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ شبقدر بازار میں تجاوزات کے خلاف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید اکرم شاہ نے ایس ایچ او تھانہ شبقدر محمد عارف بازار چوکی انچارج نوشیر وان خان اور پولیس کی دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے میچنی روڈ ، پشاور روڈ اور مٹۃ روڈ پر درجنوں تھڑے مسمار کرلئے ۔ جبکہ عام شاہراہوں پر رکاوٹیں بنانے والوں کو سختی سے خبرادر کرکے ائندہ جیل بھجنے کی دھمکی بھی دی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایت پر بازار میں نجی بنک کے اومنی شاپس پر بھی چھاپے مارے جہاں پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے قسطوں میں نجی بنک کے اہلکاروں کی موجودگی میں کٹوتی جاری تھی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود خواتین سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قسط میں کتوتی کے بارے دریافت کیا جہاں پر خواتین نے قسط میں کٹوتی کی شکایت کی ۔ اس موقع پر اومنی شاپس میں نجی بنک کے اہلکار بھی موجود تھے جس پر ایدیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام میں خواتین کے اقساط سے کتوتی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اہلکاروں کی موجودگی میں غریب خواتین کے اقساط سے کتوتی قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے تمام اومنی شاپس مالکان کو خبردار کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقساط خواتین کو پوری دی جائے بصور ت دیگر کٹوتی کرنے والے اومنی شاپس مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اومنی شاپس کو ہدایت کی کہ قسط رقم کو واضح لکھا جائے اور تمام خواتین کو رسید کے ہمراہ قسط کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر