جے یو آئی دیرپائین میں مو ثر سیاسی قو ت ہے ،مولانا خالد محمود

جے یو آئی دیرپائین میں مو ثر سیاسی قو ت ہے ،مولانا خالد محمود

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) جے یو آئی دیرپائین میں مو ثر سیاسی قو ت ہے ،چند مفاد عناصر کی جانب سے دوسری سیاسی پارٹی میں مفادات کی خاطر شمولیت سے جمعیت پر کو ئی اثر نہیں پڑ ئیگا ،اپنے اخبار ی بیان میں جمعیت علما ء اسلام کے ضلع دیرلویر کے تر جمان مولانا مفتی خالد محمو د نے کہا کہ شمشمی خان تالاش میں قاضی خاندان کے چندمفاد پرست عناصر جنہوں نے ہمیشہ پارٹی مفادات کے بر عکس کام کیا اور ہمیشہ الیکشن کے وقت دوسروں کے آلہ کار رہے اُ ن کی جانب سے مفادات کی خا طر حکومتی پارٹی میں شمولیت حیران کن امر نہیں ،انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجو د حالیہ ضمنی بلدیا تی انتخابا ت میں جے یو آئی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے ،اور اگلے عام انتخابات میں بھی واضح قوت بن کر ابھری گی ،جے یوآئی نظریا تی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،مفادات کی خا طر آئے روز پارٹیاں تبد یل کرنے والوں کا وقت گز ر چکا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر