چارسدہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ،کوئی پوچھنے والا نہیں

چارسدہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ،کوئی پوچھنے والا نہیں

چارسدہ(بیورورپورٹ) ذمہ دار اداروں نے منشیات فروش کے خلاف بھر پور کاروائی شروع نہ کی تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہوگی ۔چارسدہ کے گلی کوچوں میں چرس،افیون اور آئس کا کاروبار عروج پر ہے مگر انتظامیہ نے انکھیں بند کر رکھی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر ہے ۔ محمد ریاض خان ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان نے مرکز اسلامی میں کارکنوں کے اجتماع اور بعد ازاں پارٹی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرتی مسائل اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے قانون پر عملداری کے لیے اداروں کو مجبور کری گی ۔ اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری ولی محمد خان سابق امیر ضلع مصبا ح اللہ ،پیر مسعود جان ،جاوید خان ،موسی خان ،حاجی اشفاق خان،مفتی شبیر اور دیگر نے نے بھی خطاب کیا ۔ انہون نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کی دوستی کے لیے 70 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے جبکہ شیطان صفت امریکہ خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ۔ دنیا کا امن تباہ کرنے میں امریکہ سب سے آگے ہے۔ وقت آگیا ہے کہ مسلم امہ کے ساتھ ساتھ غیر مسلم ممالک بھی مل جل کر امریکی جارحیت کا راستہ روکنے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں جماعت اسلامی کے کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونگے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور دیگر نے کہا کہ عوام کی طرف سے مسلسل شکایت موصول ہو رہے ہیں کہ پولیس منشیات فروش کی سرپرستی کررہی ہے اور گلی کوچوں میں سرعام چرس ، افیون اور آئس کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے مگر ذمہ دار حکام نے چھپ سادھ لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نونہال وطن کے مستقبل سے کھیلنے والے عناصر اور ذمہ دار حکام کے حوالے سے جماعت اسلامی خاموش نہیں بیٹھی گی اور اس حوالے سے عنقریب ایک بڑی تحریک کا آغاز کریگی ۔ مقررین نے ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں پویس کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر