چارسدہ میں تحریک انصاف کے کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ،فضل محمدخان

چارسدہ میں تحریک انصاف کے کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ،فضل محمدخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی )چارسدہ میں تحریک انصاف کے کارکن ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ۔انتخابی دنگل میں پارٹی قیادت کسی بھی کارکن کے ہاتھوں میں پارٹی ٹکٹ تھامے گی کارکن اسی امیدوار کو سپورٹ کرے گے ۔ تحریک انصاف چارسدہ میں پھوٹ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ارگنائزر فضل محمد خان ، ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی ، تحصیل ناظم غفار اللہ شیخ ، ممبر ضلع کونسل و پارلیمانی لیڈر حاجی شاہد اللہ خان ، صوبائی رہنماء ملک انور تاج سمیت چارسدہ کے تینوں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی عیدیداروں نے شبقدر میں منعقدہ یونٹی گیدرنگ میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ سمیت صوبہ بھر میں تحریک انصاف کی مخالف سیاسی قوتیں پارٹی کارکنوں میں پھوٹ دالنے کی کوشیش کر رہی ہیں ۔ تاکہ تحریک انصاف کی سیاسی قوت کو کمزور بنایا جا سکیں انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف سازشیں بنا رہی ہیں ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پارٹی کارکن اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کا دامن مضبوط رکھیں ۔تحریک انصاف چارسدہ کے قائدین نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں پر کوئی اختلاف نہیں ہوگا اور پارٹی قیادت نے پارٹی ٹکٹ جس کسی بھی امیدوار کو دینے کا فیصلہ کیا ، تمام کارکن اسی امیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل کو استعمال میں لائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبہ میں کوئی بھی سیاسی جماعت تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ مخالف سیاسی قوتیں ہمارے درمیان پھوٹ دالنے کی کوشش کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکن تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلہ کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم رہے ۔ اس موقع پر چارسدہ کے تمام قائدین نے متفقہ طور پر آنے والے انتخابات میں پارٹی فیصلے پر مکمل اتفاق کرنے کا فیصلہ کیا ۔