مفاد پرست سیاستدان اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں ،محب اللہ

مفاد پرست سیاستدان اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں ،محب اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک اورامداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مثبت پالیسوں اورصاف وشفاف سیاست کی بدولت اقتدار کے مزے لیکر اورعوام کوسبز باغ دکھلانے والے نام نہاد لیڈروں کے اقتدار میںآنے کے مواقع ختم ہوچکے ہیں اور اب وہ عوام سے حمایت کے خواب نہ دیکھیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل کانجو،سپلمے ضلع سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے دوسروں کے علاوہ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا ،ضلع سوات کے سینئر نائب صدرسعید خان ،ملک عبدالکبیر،عمائدین علاقہ اورپی ٹی آئی کے دیگر مقامی رہنماؤ ں نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ اس موقع پر حکیم جان،آمیر حمزہ شیرزمان،محمد خان، خان زادہ ،چمنئی ،قاسم جان، آرزو مند،روزی خان، درانی ،شاہ بالی خان، قابل خان ،عمرزیب، بخت زادہ ،رحمن اللہ ،گل زادہ ،گل نواب، حاجی جلات خان، بہرمند خان، آمیرزمان، شیرمحمدخان، لال محمد خان ،عیسیٰ خان اورلال زادہ نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ محب اللہ خان نے نئے شامل نے والے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی نظام میں تبدیلی لانے اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کئی گئی جدوجہد اورعملی اقدامات سب کے سامنے ہیں اوریہی وجہ ہے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے جذبہ خدمت خلق سے سرشار اورضمیر کے حامل سیاسی عہدیداران وکارکنان جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اوردوسری سیاسی جماعتوں کی مقبولیت مرجھاتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا اگر ماضی کے حکمرانوں نے کچھ عوام کے لئے ترقیاتی کام کئے ہوتے تو آج غریب لوگوں کو گھمبیر مسائل کاسامنا نہ کرنا پڑتا اوران سیاستدانوں کو بھی یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ محب اللہ خان نے علاقہ کے عوام کو یقین دلایاکہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلداز جلد تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔