رواں پولیو مہم میں سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کیا جائے ، سلمان خان لودھی

رواں پولیو مہم میں سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کیا جائے ، سلمان خان لودھی

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے ۔ کہ رواں پولیو مہم کے دوران ضلع مالاکنڈ میں سو فیصد ٹارگٹ کوحاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ اُنہوں نے خبردار کیا ۔ کہ اس سلسلے میں عملے کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار آج اُنہوں نے اپنے دفتر میں پولیوں مہم سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرمالاکنڈ محمد نعیم خان ، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ خرم پرویز ا وراسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد عارف کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہ بھی موجود تھے۔اجلاس کوبتایا گیا۔ کہ ضلع مالادکنڈ میں 4 روزہ پولیو مہم جو 15 تا 18 جنوری ہوگا۔ مجموعی طور پر ایک لاکھ 37 ہزار 7 سو 91 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ جن کے لئے 432 ٹیم ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اجلاس کومزید بتایا گیا کہ گذشتہ پولیو مہموں کے دوران ضلع بھر کی 80 فیصد علاقوں کو کور کیا گیا ہے۔ جبکہ بقیہ 20 فیصد علاقے کو موجودہ مہم کے دوران پولیوقطرے پلاکر سو فیصدٹارگٹ حاصل کیا جائے گاڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام بچوں کو پولیوقطرے ضرور پلانے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطرے پلانے سے رہ جائے تو ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکتے۔ اور کوشش بے سود ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے زیر تعلیم بچوں کی لسٹیں تیار کریں ۔ اورتمام ٹیمیں بھی کور ہونے والے بچوں کی کمپیوٹرائزڈ لسٹیں تیار کریں۔ اور زیر ڈوز بچوں کی فیلڈ ہی میں تصدیق کریں۔ سلمان خان لودھی نے عمومی ای پی آئی ٹیموں کو کارکردگی کی تعریف کی جنہوں نے 45 فیصد سے 60 فیصد تک کارکردگی بڑھائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کا سہراای پی آئی کوارڈینیٹر کے سر جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا۔ کہ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئے جائیں گے۔ اور پولیومہم کے دوران انہیں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ہرقسم سہولت اور مدد فراہم کی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر