عمران آفریدی کا پشتو کے نامور شاعر منتظر شنواری کی وفات پر اظہار تعزیت

عمران آفریدی کا پشتو کے نامور شاعر منتظر شنواری کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر عمران آفریدی نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پشتو زبان کے معروف و نامور شاعر منتظر شنواری کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر اپنی شاعری کے ذریعے پشتو زبان کی ترویج کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی کبھی پُر ہو سکے ، عمران آفریدی نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر