مہمند ایجنسی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک جاں بحق چار زخمی

مہمند ایجنسی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک جاں بحق چار زخمی

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان)مہمند ایجنسی، ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک جاں بحق چار زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعہ کے روز تحصیل صافی کے علاقہ دو جنگی قنداروں میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے مقامی باشندے بشیر خان ولد حمید خان موقعہ پر جاں بحق جبکہ سعید خان اور مسلم خان سمیت تین زخمی ہو گئے۔ جبکہ تحصیل حلیمزئی غیبہ چوک میں روڈ پر سوزوکی گاڑی اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے عثمان ولد علی اللہ سکنہ چارسدہ زخمی ہو گئے۔ مجروحین کو فوری طبی امداد کی غرض سے غلنئی اور پشاور ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر