پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل

پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل

تخت بھائی( نامہ نگار )پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل ۔ لطف الوہاب صدر جبکہ بشیر احمد متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کر لیے گئے ۔ اس سلسلے میں ایک تنظیمی اجلاس دارلارقم سکول تخت بھائی میں منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر اکرم خان، جنرل سیکرٹری نواز طاہر اور ممبر اکبر خان کے علاوہ تحصیل بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان و سربراہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر لطف الوہاب کو صدر، رضاء خان سینئر نائب صدر، سردار حسین نائب صدر اول، خائستہ رحمان نائب صدر دوم، بشیر احمد جنرل سیکرٹری ، قیوم خان جائنٹ سیکرٹری،محمد الطاف رابطہ سیکرٹری،ستانہ گل خان پریس سیکرٹری جبکہ گل رحمان کو متفقہ طور پر پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی کے فنانس سیکرٹری منتخب کر لیے گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر