تورڈھیر ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیروشکر

تورڈھیر ،عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمن شیروشکر

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تورڈھیرکے ملحقہ گاؤں جلبئی میں قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی دوستی میں بدل گئی، صادق خان پر دس سال قبل بچوں کی لڑائی کے تنازعہ میں اپنے بھائی کوقتل اوربھتیجی کوزخمی کرنے کی دعویداری تھی، جرگہ میں شامل عمائدین الخدمت فاؤنڈیشن صوابی کے نائب صدر فہدشاہ، مولانا ظہیراحمد،راج محمد اورقاسم شاہ کی مسلسل کوششیں بالآخررنگ لے آئی،ملزم کی جانب سے مقتول بھائی لائق کے ورثاء کودیّت کی ادائیگی پر فریقین کے مابین دشمنی کاخاتمہ ممکن بنایا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز گاؤں جلبئی کے مسجدلنگرکوٹ میں ایک بڑے باعث خیر تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں ڈی آر سی تحصیل لاہور کے صدر میاں عبدالاکبر باچا، پولیس سٹیشن تورڈھیرکے انچارج ایس ایچ او بخت افضل خان، بیٹ آفیسر شہنشاہ خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ اس موقع پر گاؤں جلبئی کے عوامی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنکے روبرو فریقین کو مسجدکے اندر آپس میں بغلگیر کراکے ان سے آئندہ بھائی چارے کیساتھ رہنے کا حلف لیا گیا واضح رہے کہ جرگہ مشران نے ملزم صادق خان کی جانب سے 25 لاکھ روپے قیمت کی اراضی اور10 لاکھ روپے نقدرقم مقتول فریق کے ورثاء عادل خان اور ودود خان پسران لائق(مرحوم) کو بطور شرعی دیّت اداکرنے کے فیصلہ پر فریقین کے مابین راضی نامہ طے پایا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر