موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں:عبدالجلیل جان

موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں:عبدالجلیل جان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہاہے کہ موجودہ دورمیں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتاکیونکہ اج کل ساری دنیا کی ترقی کاانحصار صر ف اورصرف میڈیاپرہے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان مغربی پروپیگنڈہ کورکنے کیلئے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپناکرداراداکریں اورجمعیت علماء اسلام کاپیغام گھرگھرتک پہنچانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں ۔موجودہ حکومت کی جانب سے اداکاروں کیلئے تیس ہزارروپے اعزازیہ اورعلماء کرام کے لئے دس ہزارروپے اعزازیہ علماء کرام کے ساتھ مذاق کرنے کے مترادف ہے ایم ایم اے بحال ہوچکاہے ائندہ الیکشن میں انتخابی نشان کتاب پرالیکشن لڑکرپورے صوبے میں کلین سویپ کریگی ۔ان خیالات کااظہارعبدالجلیل جان نے تحصیل بٹ خیلہ جے یوآئی کے زیراہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مولاناجاویدلطیف الرحمان اورحافظ سلمان بدرنے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ائمہ کرام کے لئے دس ہزار روپے اعزازیہ بیرونی فنڈزہے کیونکہ بجٹ میں علماء کرام کیلئے کچھ بھی نہیں ہے انہوں نے کہا ہ ہم فاٹاکے ترقی کے خلاف نہیں ہے قبائل کے رائے کااحترام کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے بحال ہوچکاہے دس دنوں کے اندراندرصوبائی کابینہ کاقیام بھی عمل میں لایاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان پارٹی کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے سوشل میڈیا کاصحیح طریقے سے استعمال کیاجائے اورمغربی پروپیگنڈہ رکنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر