2018کا سال عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بنانے کا سال ہے،ارشاد علی

2018کا سال عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بنانے کا سال ہے،ارشاد علی

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد علی خان نے کہا ہے کہ 2018کا سال عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان بنانے کا سال ہے اور انشاء اﷲ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرکے مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائینگے۔ ملاکنڈ میں انصاف یوتھ ونگ کو مذید فعال اور مضبوط بنائینگے اور قائدین کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام تر توجہ اندرونی رنجشوں کے خاتمے پر دینگے ۔ ملاکنڈ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور اانصاف یوتھ ونگ کے کارکن دن رات محنت کرکے ملاکنڈ کو پی ٹی آئی کا مذید گڑھ بنائینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ارشاد علی خان نے کہا کہ انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں کے مشاورت سے تنظیم سازی مکمل کرینگے تاکہ نظریاتی، ذہین اور پارٹی کے ساتھ مخلص کارکنوں کو آگے لایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ ہے کہ 2018میں قائد تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم بناکر دم لیں گے چاہے اس کے لئے ہمیں جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے پڑیں ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری نے کارکنوں کو ہدایت کی تمام تر رنجشوں کو بالائے طاق رکھ پر ساری توجہ پارٹی اور انصاف یوتھ ونگ کے مضبوطی پر دیں

مزید : پشاورصفحہ آخر