مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہیں،یاسر ایڈوکیٹ

مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہیں،یاسر ایڈوکیٹ

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے رہنماء یاسر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہیں اور عام انتخابات سے راہ فرار تلاش کر رہے ہیں ۔ سب مخالف جماعتیں مل کربھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ملاکنڈ کے عوام نے گذشتہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو بھاری ووٹ دئیے تھیں اور انشاء اﷲ عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔ یاسر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ عام انتخابات میں ماضی کی کوتاہیاں اور غلطیاں نہیں دھرائینگے اور سب کارکنوں کو ساتھ لیکر اگلے الیکشن میں حصہ لیں گے تاکہ پورے ملک سمیت خیبر پختونخواہ میں حکومتیں بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے اور انشاء اﷲ تینوں نشستوں پر پی ٹی آئی کے اُمیدواربھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ تمام اندرونی رنجشوں کا خاتمہ کرکے ساری توجہ پی ٹی آئی کے مضبوطی اور عمران خان کا وژن گھر گھر پہنچانے پر دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر