محدودوسائل کے باجودعوامی مسائل حل کیے،ملک اظہرنعیم

محدودوسائل کے باجودعوامی مسائل حل کیے،ملک اظہرنعیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ چکلالہ کینٹ بورڈ فنڈزکی کمی کاشکار ہے محدودفنڈز کے باوجود عوام کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں کینٹ کے رہائشی اپنے گھروں،کاروباری مراکز کے ٹیکس جمع کرانے کیلئے کسی دشواری سے بچنے اوربہترین رہنمائی کیلئے ممبران کینٹ بورڈ سے رابطہ کریں ہم سے جس حدتک ممکن ہوسکا تعاون کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے حلقے وارڈ10کے دورہ کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک اظہرنعیم نے کہا کہ ذاتی طور پر پورے علاقے کے مسائل سے واقف ہوں ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم پی اے چوہدری ایاز یا کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ سے جیسے ہی فنڈز ملتے ہیں کوشش ہوتی ہے کہ جومسئلہ زیادہ ضروری ہے اس کو حل کیا جائے ،عوام نے مجھے ووٹ دیکر جواعتماد کیا تھا اس پر پورا اترنے کیلئے ہروقت کوشاں رہتا ہوں حلقے سے مسائل کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے ہروقت میرے درواز ے اہلیان علاقہ کی خدمت کیلئے کھلے ہیں کسی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو میں حاضر ہوں۔