9جنوری کو سیاسی حیثیت کا ثبوت ایوانوں میں پہنچا دینگے ، زین العابدین
چکوا ل(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال کے امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ زین العابدین رضوی کی قیادت میں ایک عظیم الشان قافلہ شہدائے ختم نبوت دھرنا کے چہلم کے سلسلے میں لیاقت باغ راولپنڈی روانہ ہوا اور شہداکو خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں تحصیل ونہار چواسیدن شاہ تلہ گنگ کے متعلقین و محبین نے شرکت کی ضلع چکوال کے نائب امیر تفسیر اقبال قادری نے بھی اپنی زمہ داری احسن انداز میں ادا کی زین العابدین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانی کو کبھی نہیں بھولینگے انھوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے تحریک لبیک کو ان پر فخر ہے اور اپنی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم ضلع چکوال کو تحریک لبیک کا قلعہ بنادینگے۔ضلعی امیر زین العا بدین رضوی نے مزیدکہا ہے کہ چکوال شہر میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کا سیاسی مستقبل انتہائی روشن ہے ہم نو جنوری کو ہی اپنی سیاسی حیثیت کا ثبوت کفر کے ایوانوں میں پہنچا دینگے موجودہ تمام سیاسی پارٹیاں یہود کے ایجنڈے پر گامزن ہیں ملک کو لبرل سٹیٹ بنانا چاہتی ہیں مگر اب ایک مرد قلندر نے ان کے تمام ارادوں کو چکنا چور کر دیا ہے قائد محتر م نے اپنی بصیرت سے عوام پاکستان میں بیداری کی لہر دوڑا دی ہے اب چکوال بھی اسلام کامضبوط قلعہ بن چکا ہے 2018 سال میں ہی ان شائاللہ اسلام تخت پر ہوگا ہمقائد محترم کی قیادت میں بالکل متحد ہیں اور میدان میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔