مسلمانوں کامزاج،کردار معاشرے کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے،عبدالقدیراعوان

مسلمانوں کامزاج،کردار معاشرے کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے،عبدالقدیراعوان

چکوا ل(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلمان کا مزاج اور کردار معاشرے میں بہتری کا سبب ہونا چاہیے ۔امیر عبدالقدیر اعوان‘ ہمیں اپنی زندگیا ں نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق گزارنی ہوں گی ۔ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری زندگی کے معمولات کیسے چل رہے ہیں۔ہر پہلو کو اللہ کی پسند کے مطابق ڈھال لینا ہمہ وقت عبادت کے زمرے میں آجاتا ہے ۔شب و روز عبادت شمار ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعتہ المبارک کے روز دارالعرفان منارہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا رب العالمین عطا فرما رہے ہیں رحمت اللعالمین تقسیم فرما رہے ہیں۔ مومنین پر اللہ کریم کے اتنے انعامات ہیں جن کا شمار نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ کریم اتنی محبت کرتے ہیں اپنے بندو ں سے کہ انسان کی پوری زندگی کا ،رہن سہن کا طریقہ ایک ایک پہلو پر اللہ کریم نے خو د راہنمائی فرمائی کہ ایسے کرو گے تو فائدے میں رہو گے ایسا کرو گے تو نقصان ہو گا۔ایسے کمانا ہے ایسے خرچ کرنا ہے ۔ایک عام بندے کی زندگی سے لیکر معاشرے سے لے کر ملکی ،بین الاقوامی معاملات تک کی حدود متعین فرما دیں۔یہ تمھارے لیے اچھا ہے اور یہ مضر ہے ۔خالق نے ہمارے لیے شب و روز کو تقسیم فرما دیا ۔پسند و نا پسند اللہ کریم نے خود متعین فرمائے ۔کتنا تعلق ہے اللہ کریم کا اپنے بندوں سے ۔اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں ہم اس با ت کو سمجھ ہی نہیں سکے کہ ہم سے بہتر وہ ہمارے حال سے واقف ہے جس نے ہمیں پیدا فرمایا ہے ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں ۔ابھی وقت ہے حق موجود ہے اسے اپنانا چاہیے اور اپنی زندگیوں کونور سے مزین کرنا چاہیے ۔ آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر