آئیسکو صارفین کو بہترسروسز مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے،عارف خان

آئیسکو صارفین کو بہترسروسز مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہے،عارف خان

چکوا ل(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر توانائی اور اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں تلہ گنگ میں 132KV گرڈ اسٹیشن میں S.E واپڈا چکوال عارف خان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں صارفین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے S.E واپڈا عارف خان نے کہا کہ آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کے مسائل کے حل اور بہتر سے بہتر انداز میں سروسز مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ دستیاب وسائل میں ہم اپنے صارفین کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس موقع پر ایکسین واپڈا تلہ گنگ کامران خان نے بھی خطاب کیا۔ S.E چکوال نے صارفین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات صادر فرمائے۔ صارفین نے زیادہ تر کم وولٹیج، ٹرانسفارمرز اور میٹریل کی کمی کے حوالے سے شکایات کیں جس پر S.E واپڈا نے متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ اور SDO صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے اپنے علاقے کی پروپوزل S.E آفس پہنچائیں تاکہ اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں منظوری لے کر اس علاقہ میں وولٹیج اور میٹریل کی کمی کو پورا کیا جا سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر