حلقہ پی پی20ضمنی الیکشن ،انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل
چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن کے لیے جاری انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی، اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس فیورٹ جا رہے ہیں ،قائد تحریک انصاف عمران خان آج چکوال کا دورہ کر رہے ہیں اور اس دورے کے بعد پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی جیت یقینی ہوجائے گی۔ عمران خان کے دورہ چکوال کے بعد ماحول مکمل طور پر بدل جائے گا۔ پی ٹی آئی چکوال کے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس نے ن لیگ کے امیدوار کی دوڑیں لگوا دی ہیں اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو جوپذیرائی حاصل ہوئی ہے اس سے ن لیگ کا گراف کافی نیچے آ گیا ہے۔ ضلع چکوال کے تمام اراکین اسمبلی مل کر بھی وہ پوزیشن حاصل نہیں کر سکے جو مسلم لیگ ن کو وفاق اور صوبوں میں حکومت ہونے اور ضلع چکوال میں چھ نشستوں کے باوجود ہونی چاہئیے تھی۔ سردار غلام عباس گروپ جو کہ مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکا ہے کے اسی فیصد ووٹ بھی پی ٹی آئی کو پول ہو رہے ہیں۔ جبکہ ختم نبوت قانون کی ناپاک جسارت کی وجہ سے بھی مسلم لیگ ن کو بے حد نقصان پہنچا ہے اور یہ ووٹ بھی پی ٹی آئی کو پول کرنے کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں۔ عمران خان کے آج کے دورہ چکوال کے بعد الیکشن مکمل طور پر یکطرفہ ہو جائے گا۔ اور نو جنوری کو راجہ طارق افضل کالس کو بھرپور کامیابی حاصل ہوگی۔