مظفرآباد،سردار وقار حسین نے کارکنوں کے ہمراہ ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا

مظفرآباد،سردار وقار حسین نے کارکنوں کے ہمراہ ضلع کونسل ایڈمنسٹریٹر کا چارج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سردار وقار حسین نے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا ۔حلقہ دو سے ممبر اسمبلی چوہدری شہزاد ،اقبال عباسی ،صاحبزادہ مقبول الرحمان ،خالد اعوان ،عبدالواحد ،عبدالماجد ایڈووکیٹ ،سردار رضوان علی مغل کے ہمراہ پنجگراں سے بڑی ریلی کے ہمراہ ضلع کونسل مظفرآباد کے دفتر میں پہنچے جہاں ایڈمنسٹریٹر خورشید حسین کیانی نے نو تعینات ایڈمنسٹریٹر سردار وقار کو چارج دیا خورشید کیانی ،راجہ فیصل زمیر خان ،یونس اعوان ،راجہ شمیم خان ،سردار معروف،شمریز مغل ،امجد علی نے ہار ڈال کر ایڈمنسٹریٹر سردار وقار ،ممبر اسمبلی چوہدری شہزاد کا استقبال بھی کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن حلقہ دو کے کارکنوں میر سلطان ،چوہدری شبیر ،چوہدری عبدالمجید ،چوہدری محمد دین ،سردار عبدالوہاب ،خلیل بانڈے الیاس اعوان ،سردار رفاقت،میر نذیر ،میر ذوالفقار ،بشارت اعوان ،سردار رضوان ،علی مغل ،نمبردار خورشید ،عبدالرؤف میر ،نمبردار مصطفیٰ ،علی اصغر کھوکھر ،نمبردار خورشید ،،سفیر سلہریا سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ایڈمنسٹریٹر سردار وقار نے دربار سہیلی سرکار ،میر واعظ مولانا یوسف،حضرت شاہ عنایت ولی اللہ سمیت مختلف اولیاء کے مزارات پر حاضری دی اس موقع پر تقریب سے ممبر اسمبلی چوہدری شہزاد ،ایڈمنسٹریٹرسردار وقار،سابق ایڈمنسٹریٹر خورشید کیانی نے خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرسردار وقار حسین نے کہا کہ یوم حق خود ارادیت پر کشمیری مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا جائے ۔بھارت نے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ممبر اسمبلی چوہدری شہزاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی ذمہ داریاں دیں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔