چکوال،قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کے سوا تمام خودکاراسلحہ لائسنس منسوخ

چکوال،قانون نافذ کرنیوالوں اداروں کے سوا تمام خودکاراسلحہ لائسنس منسوخ

چکوا ل(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سوا تمام خود کار اسلحہ لائسنس فوری طور پر منسوخ کردئیے ہیں محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے جنر ل اسسٹنٹ ریونیو میاں محمد نذیر کو فوکل پرسن مقرر کر کے کام شروع کر دیا ہے ۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری کے سوا تمام فو کار اسلحہ لائسنس منسوخ کر دئیے گئے ہیں آٹو میٹک انجینئرز ، ممنوعہ اسلحہ واپسی یا اس کی غیر ممنوعہ میں تبدیلی کیلئے انتظامات کر دئیے گئے ہیں مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ واپس وصولی کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ممنوعہ بور اسلحہ کو غیر ممنوعہ تبدیلی کیلئے بھی انتظامات کر دئیے گئے ہیں تا ہم اسلحہ لائسنس ہولڈرز اسلحہ ڈیلر سے ممنوعہ کو غیر ممنوعہ میں تبدیل کر وا سکتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر چکوال نے فوکل پرسن میاں محمد نذیر کو ہدایت کی کہ وہ 31جنوری تک اس ٹاسک کو مکمل کریں اور ایسے تمام لائسنس ہولڈروں کی فہرست تیار کر کے یکم فروری تک پیش کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر