پیپلز پارٹی نے حکومت میں ہونے کے باوجود سلمان تاثیر کیس میں دلچسپی ظاہر نہیں کی‘آئی اے رحمن

پیپلز پارٹی نے حکومت میں ہونے کے باوجود سلمان تاثیر کیس میں دلچسپی ظاہر نہیں ...

اسلام آبا د(این این آئی)سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما سلمان تاثیر کے قتل سے متعلق انسانی حقوق کے رہنما آئی اے رحمن نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت میں ہونے کے باوجود اس کیس میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ایک انٹرویومیں سلمان تاثیر کی ساتویں برسی کے موقع پر آئی اے رحمن نے کہا کہ سلمان تاثیر کا قصوریہ تھا کہ انہوں نے توہین رسالت قانون میں ترمیم چاہی تھی ٗ بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق بھی کی '295 سی' پینل کوڈ کے قانون پر اعتراض اٹھانا توہین رسالت کے زمرے میں نہیں آتا۔سلمان تاثیر کی شخصیت اور ذاتی ہم آہنگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لکھنے اور پڑھنے کے اعتبار سے ان سے اکثر ملاقاتیں ہوا کرتی تھیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد وہ ایک اہم کارکن کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آئے۔آئی اے رحمن نے کہا کہ سلمان تاثیر ایک بااصول آدمی تھے البتہ وہ ہر اس حکمران سے خوش رہتے تھے جو ان کے کام میں دخل اندازی نہ کرے ۔

آئی اے رحمان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر