تھر پار کر، دوران ڈکیتی مزاحمت پر 2 ہندوتاجر ہلاک

تھر پار کر، دوران ڈکیتی مزاحمت پر 2 ہندوتاجر ہلاک

تھرپارکر(آئی این پی ) تھرپارکرمیں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے دو تاجربھائی ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مٹھی میں دو ہندوتاجر بھائی دلیپ کمار اور چندر کمار صبح کے وقت مین بازار میں دکان کھولنے لگے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ڈکیتی کی کوشش کی جس کے دوران تاجروں نے مزاحمت کی۔ ڈاکوں نے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا جو سول اسپتال مٹھی میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو مٹھی سول اسپتال منتقل کردیا ۔واقعہ کے بعد مٹھی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاجروں نے مٹھی شہر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تھرپارکر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب واقعہ کیخلاف چھاچھرو میں بھی تاجروں نے مکمل شٹر ڈا ؤ ن کر دی۔

تاجر ہلاک

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر