سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ، عدم حاضری پر3 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد ، عدم حاضری پر3 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی موجودگی سے متعلق کیس میں عدم حاضری پر 3گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رْخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تین اہم گواہوں کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے رومان احمد، احتشام احمد اور عمار یاسر کو گرفتار کرکے 8جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں گواہوں نے سوشل میڈیا کیس میں اہم شہادت قلمبند کرانی تھی۔ذرائع کے مطابق عدالتی نوٹسز کے باوجود تینوں گواہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر