موجودہ ضمنی الیکشن انتخابات2018کی ریہرسل ہے،طاہر اقبال

موجودہ ضمنی الیکشن انتخابات2018کی ریہرسل ہے،طاہر اقبال

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم این اے میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ ضمنی الیکشن 2018 کے الیکشن کی ریہرسل ہے انشااللہ موجودہ الیکشن بھر پور طریقے سے کامیاب ہو کر نکلیں مسلم لیگ(ن)2018 کے الیکشن میں چکوال سے چھکا مارے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز چوہدری خان منہا س نکی اقامت گاہ پر منعقدہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے پہلے بھی مسلم لیگ(ن) نے عوام کے کام کئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 جنوری کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو بھاری برتری سے کامیاب کرانا ہے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میاں نواز شریف کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ موجودہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ضلع چکوال کے لئے بہت بڑا پیکج دیا جائے گا انہوں نے نوجوان بھر پور محنت کریں اور9 جنوری کو ووٹ پول کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر شہر یار سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے آپ کے مسلم لیگ(ن) پر بہت سے احسانات ہیں انشاللہ آپ کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے مقابلے موجودہ حکومت نے بے شمار کام کرائے انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن بہت اہمیت کا حامل ہے پورے پاکستان کی نظریں اس الیکشن پر ہیں ۔ 9 جنوری کو گھروں سے نکل کر ووٹ پول کریں اور مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی بنائیں کارنر میٹنگ سے ایم پی اے وانچارج حلقہ پی پی بیس مہم راجہ شوکت عزیز بھٹی اور چوہدری اعجاز حسین سانگ کلاں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکروں نے شرکت کی آخر مین چوہدری محمد خان منہا نے تمام آنے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر