پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی ڈھڑکن بن چکی ہے،مسلم شہزاد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے سابق نائب صدرمسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے چکوال کے حلقہ پی پی20کا ضمی الیکشن بھی تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیت کا ثابت کردیگی کہ پاکستان کے عوام اب صرف عمران خان اوران کی پارٹی پربھروسہ کرتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی ملک بھرسے ریکارڈ ووٹ لیکرکامیاب ہوگی اوراب عمران خان کے وزیراعظم بننے میں کوئی شک شبہ باقی نہیں رہ گیا،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک بکرامنڈی میں عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام گھرگھر پہنچادیا ہے عوام رابطہ مہم جاری ہے چکوال میں بھی پی ٹی آئی امیدوارکی کامیابی کیلئے ہرگھرپردستک دیکر عمران خان اورتحریک انصاف کامنشور پہنچارہے ہیں اور ضمنی الیکشن میں جاری انتخابی مہم کے مثبت اثرات برآمد ہوئے ہیں لوگ جوق درجوق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ودیگر جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے قافلے میں شمولیت اختیارکررہے ہیں چکوال کاضمنی الیکشن آئندہ کے قومی انتخابات پربھی دوررس اثرات مرتب کرئے گا۔