ترقیاتی سکیموں کے ذریعے وسائل میں بہتری لائیں گے،مدحت شہزاد

ترقیاتی سکیموں کے ذریعے وسائل میں بہتری لائیں گے،مدحت شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیوروپورٹ)آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات،سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کے وسائل اور افرادی قوت میں اضافے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا ئیں گے۔ محکمہ کے آفیسران محنت اور جذبہ کے ساتھ کام کریں ،ان کی تجاویز کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ محکمہ اطلاعات حکومت کا ترجمان محکمہ ہے جس کا کام لائن آف کنٹرول کے اس پار بھی دیکھا جاتا ہے، مزید ترقیاتی سکیموں کے ذریعے وسائل میں بہتری لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے دورہ کے موقع پر آفیسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے انہیں نظامت اعلیٰ تعلقا ت عامہ کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا اور محکمہ کے مختلف شعبہ جات اور ورکنگ کے حوالہ سے بتایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی اور ایک پیشہ ورانہ ٹیم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، امید کرتی ہوں کہ آفیسران اسی محنت ، لگن اورجانفشانی سے کام جاری رکھیں گے اور حکومتی سرگرمیوں کی کوریج کیلئے کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی تمام ضروریات پوری کرینگے اور جدید تقاضوں کے مطابق سازوسامان اور افرادی قوت فراہم کرینگے تاکہ محکمہ اطلاعات دیگر صوبوں کی طرح ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں اپنی کارکردگی دیکھا سکے اور میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں میڈیا کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ اطلاعات کی ٹیم کو میڈیا کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے تربیت دی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی ہی سب سے بڑا ہتھیارہے اور میڈیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہو چکا ہے