گلشن اقبال،فائرنگ کرنے والاسیکورٹی گارڈساتھی سمیت گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کرنے و الے سیکورٹی گارڈ اور اس کے ساتھی کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن کے مطابق دونوں ملزمان ابوبکر نامی شخص کے سیکورٹی گارڈتھے۔ جنہیں سوک سینٹر کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار سیکورٹی گارڈ نے ابتدائی بیان میں کہاہے کہ اپارٹمنٹ کے گاڑی پارک کررہے تھے کہ انتظامیہ نے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا جس پر بات بڑھ گئی، مشتعل افراد نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی میں گن کو نیچے کررہاتھا کہ غلطی سے گولیاں چل گئیں۔ ایس ایچ اوکے مطابق دونوں سیکورٹی گارڈ اور ابوبکر نامی شخص کوگرفتار کرکے عارف نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں اکرم سمیت 3افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔