عمران ،زرداری اور شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے :مشاہد اللہ خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔کراچی میں بہتر انتخابی نتائج کے لیے کارکنوں کو متحرک کیا جائے اور عوام کے ساتھ رابطوں کو فعال بنایا جائے ۔عوام کے دلوں کے وزیراعظم آج بھی میاں نواز شریف ہیں ۔عمران خان ،زرداری اور شیخ رشید کا سیاسی مستقبل تاریک ہے ۔2018کے انتخابات میں قوم ان مفاد پرست سیاستدانوں کو مسترد کردے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کومسلم لیگ (ن) کراچی دویژن کے صدر سید منور رضا ،جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر اوراقلیتی ونگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کھیل داس کوہستانی سے ملاقات میں کیا ۔مسلم لیگی رہنماؤں نے وفاقی وزیرکو پارٹی کے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں قیام امن شہر قائد کے باسیوں کے لیے نواز شریف کا تحفہ ہے ۔کراچی میں امن ہوگا تو ملکی معیشت بھی ترقی کرے گی ۔شہر میں قیام امن کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے ۔گرین لائن بس منصوبے ،پانی کے منصوبے K-4اور کراچی کے پیکج کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو کچرے کا ڈھیربنادیا ہے ۔وہ شہر جس کی پہچان اس کی روشنیاں ہوتی تھیں آج کھنڈر کا نقشہ پیش کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری تعداد میں ووٹ دیئے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کراچی بھی نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے ۔آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے بھرپور کامیابی کے لیے پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کو انتھک محنت کرنا ہوگی ۔پارٹی رہنما عوام کے سامنے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی کارکردگی پیش کریں ۔سی پیک منصوبہ سے لے کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے تک کیے گئے اقدامات کو عوام آئندہ انتخابات میں بھرپور پذیرائی بخشیں گے ۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مخالفین کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔ان کی سیاست صرف گالی اور دھمکیوں کے گرد گھومتی ہے ۔عمران خان اور آصف زرداری کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی ملکی ترقی کے لیے منصوبہ بندی ان کا بس ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح بھی نواز شریف کو ملکی سیاست سے آؤٹ کردیا جائے لیکن ان کی یہ خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی ۔نواز شریف عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر