جاز کیش اور بینک الفلاح ملک میں فنڈز کی منتقلی کو محفوظ بنائیں گے

جاز کیش اور بینک الفلاح ملک میں فنڈز کی منتقلی کو محفوظ بنائیں گے

کراچی(پ ر)انڈسٹری میں اپنی نوعیت کی پہلی پیش رفت کے طور پر جاز کیش اور بینک الفلاح اپنے کسٹمرز کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے فنڈز بینک الفلاح کی انٹرنیٹ بینکاری کے ذریعہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNIC)پر بھیج سکیں۔یہ سروس جسے 'Pay Anyone' کا نام دیا گیا ہے لوگوں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ پورے پاکستان میں ان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر بھیجے گئے فنڈز جاز ایجنٹوں کے ذریعے وصول کر سکیں۔اس سروس کے ذریعے بینک الفلاح کے کسٹمرز کو بھی50,000روپے ماہانہ تک رقم بھیج سکیں گے۔اس پیش رفت کے بارے میں جاز کی چیف ڈیجیٹل اینڈفنانشل سروسز آفیسر، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’جاز کیش ایسی مالی خدمات کی فراہمی کے ذریعے کسٹمرز کی مدد میں سب سے آگے رہا ہے جوان کی ضروریات پورا کرتی ہوں۔ بینک الفلاح کے ساتھ مل کر'Pay Anyone' کے تعارف کے ذریعے ہم اپنی خواہش کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم آگے بڑھے ہیں جس کامقصد پاکستان کی بینکار ی سہولت سے فائدہ اٹھانے والی اور بینکاری کی سہولت سے محروم آبادی کے درمیان ایک محفوظ اور پائیدار ربط پیدا کرنا ہے۔‘‘بینک الفلاح کی گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ، مہرین احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’بینک الفلاح کو ٹیکنالوجی اور جدید مالی سولوشنز کی فراہمی کے حوالے سے سب سے آگے رہنے پر فخر ہے۔ جاز کیش کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد بینکاری کی سہولتوں سے محروم آبادی کے لیے مالی خدمات تک رسائی میں اضافہ کرنے کے علاوہ بینکاری کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والی آبادی سے بینکاری کی سہولت سے محروم آبادی کو فنڈز کی منتقلی کو محفوظ اور باسہولت بنانا ہے۔بینک الفلاح کے کسٹمرز الفلاح انٹرنیٹ بینکنگ میں لاگ ان ہونے کے بعد 'Pay Anyone' پر کلک کرنے کے بعد CNIC,، موبائل نمبر اور رقم وغیرہ کی تفصیلات داخل کریں گے جبکہ دوسری جانب کا کسٹمر پور ے پاکستان میں کسی بھی جاز کیش بائیومیٹرک ایجنٹ سے نقد رقم وصول کر سکے گا۔مستقبل میں جاز کیش اور بینک الفلاح کی موبائل ایپ Alfaتک توسیع دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر