اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کا آغاز8جنوری کو ہوگا

اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کا آغاز8جنوری کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام بزنس مینجمنٹ، تعلیم اور سوشل سائنسزپردو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ۸ اور ۹ جنوری ۸۱۰۲ کو اقرا یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔اس موقع پر چیئرمین اقرا یونیورسٹی حنید لاکھانی اور وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی بھی خطاب کرینگے۔کانفرنس سیکرٹری اور رجسٹرار ڈاکٹر عرفان حمید کے مطابق کانفرنس کے۰۳ سیشنز میں ۰۵۱سے زائد ملکی اور غیر ملکی اسکالرز اپنے مقالے پیش کرینگے۔علاوہ ازیں،ریسرچ اور تعلیم کے موضویات پر بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے پی ایچ ڈی کے طلبہ اور اساتذہ کے لئے ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔