ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا ہمدرد یونیورسٹی کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا ہمدرد یونیورسٹی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ہمدرد یونیورسٹی ( مدینۃ الحکمہ ) کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا ۔ ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر ہمدرد یونیورسٹی جمنا زیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ میجر جنرل محمد سعید نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس گاہیں قوموں باالخصوص نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں ۔ اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنے کردار اور قابیت کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ ملک کی ترقی اور امن و امان کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء نے شہر کراچی میں بحالی امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کا سراہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر