دراز کی ویب سائیٹ پر 151 ملین صارفین کا وزٹ

دراز کی ویب سائیٹ پر 151 ملین صارفین کا وزٹ

کراچی (پ ر)دراز کی ویب سائیٹ پر 2017ء میں 151 ملین صارفین نے وزٹ کیا۔ دراز نے 2017ء میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے پر اپنے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 2017ء میں صارفین کی جانب سے 151 ملین مرتبہ دراز کی ویب سائیٹ وزٹ کی گئی اور 55 ملین مرتبہ ایک لاکھ سے زائد مصنوعات کو دیکھا۔ دراز نے کہا کہ صارفین ہماری ویب سائیٹ پر آئے، مصنوعات تلاش کیں اور ہم نے انہیں فراہم کیں۔ اس سال ڈی مارٹ کا آغاز دیکھنے میں آیا جس نے دراز کو روزمرہ اشیاء کیلئے ایک جگہ بنا دیا۔ دراز نے ژاؤ می اور ایلی فون جیسے نئے برانڈز کو متعارف کرایا جبکہ فروخت کے پانچ بہترین ریکارڈ قائم کئے گئے۔ دراز نے کہا کہ ہم صارفین کو نہ صرف مصنوعات سے لطف اندوز کر رہے ہیں بلکہ انہیں تجربہ بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ہم نے 6 ہزار فروخت کنندگان کیلئے ایک سیلر یونیورسٹی متعارف کرائی اور صارفین کی ضروریات کو ترجیحاً پورا کرنے کے لئے انہیں تربیت فراہم کی۔ دراز نے کہا کہ ہم نے چار گنا بڑے فلیٹ کے ساتھ ایک لاکھ 50 ہزار مربع فٹ جگہ پر محیط ایک نیا ویئر ہاؤس قائم کیا اور ڈلیوری کے وقت کو نصف تک کم کر دیا۔ جب بھی صارفین ہم سے رابطہ کیا ہم نے جواب دیا، دو ملین سے زائد کالز کو ہم نے وصول کیا اور انہیں معلومات فراہم کیں۔ دراز نے مزید کہا کہ ہم نے ای ایم آئی اور بینک منتقلیوں کا آغاز کیا تاکہ صارفین کی خواہش پر مبنی فہرست کو ان کی اپنی شرائط پر مکمل کیا جا سکے۔ ہم صارفین کے لئے ہر جگہ ہر وقت دستیاب ہیں۔ اس سال کے دوران ہم نے ہالا سے ہنزہ تک 25 ملین کلو میٹر کا سفر کیا، 731 شہروں میں ہم نے خدمات فراہم کیں۔ ہم نے دراز فیوچر لیڈرز پروگرام کے لئے گریجویٹس کو لانے کا وعدہ کیا، ہم نے روزگار کے مواقع کو دوگنا کیا اور آسان زکواۃ مہم کے ذریعے ہزاروں پاکستانیوں کو مدد فراہم کیں۔ ہم یہ سب صارفین کی مدد کے بغیر نہیں کر سکتے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر