آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ،ڈاکٹر امجد

آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ،ڈاکٹر امجد

اسلام آباد(آن لائن )آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا کہ2018عام انتخابات کا سال ہے اور ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے ابتدائی طور پر پارٹی کے تمام چیپٹر کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل کرتے ہوئے ملک گیر جلسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ابتدائی طور پر جنوری میں ملک کے چار بڑے شہروں میں جلسے بھی کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تمام مطلوبہ مواد جمع کروا دیا گیا ہے اور اب ہم 2018کے انتخابات کی طرف بڑھنے کے قابل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا ملک بھر اور بیرون ممالک اپنے تمام چیپٹرز میں انٹراپارٹی انتخابات کروائے ہیں۔ آج ہماری جماعت کے تمام عہدیداران انتخابات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں پارٹی ملک بھر میں منظم اور فعال ہوچکی ہے۔ ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے پہلے مرحلے میں جنوری کے مہینے میں ملک کے چار بڑے شہروں میں جلسے کئے جائیں گے ابتدائی طور پر سات جنوری کو کراچی میں 14 جنوری کو لاہور 21 جنوری کو اسلام آباد جبکہ چند روز میں ملتان میں جلسے کی تاریخ بھی مقرر کر دی جائے گی ۔ پرویز مشرف بہت جلد پاکستان آرہے ہیں جن کی قیادت میں عام انتخابات میں کامیاب ہو کر آئندہ ملک میں حکومت بنائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر