حق خودارادیت کے قومی دن پر اپوزیشن کو واک آؤٹ نہیں کرنا چاہیے تھا: راجہ فاروق حیدر

حق خودارادیت کے قومی دن پر اپوزیشن کو واک آؤٹ نہیں کرنا چاہیے تھا: راجہ فاروق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیوروپورٹ )آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ قومی دن حق خودارادیت کے موقع پر اپوزیشن کو واک اؤٹ کرنے پرشرم آنی چائیے ۔ حق خوداردیت قرار داد کے دن مکمل یکجہتی کرنا چائیے تھی ۔ اپوزیشن نے ہمیشہ قومی معاملات میں مسلم لیگ ن کاساتھ نہیں دیا۔ پاکستان میں اپوزیشن جو ڈرامہ چلارہی ہے ۔ آزادکشمیر میں ڈرامہ نہیں چلے گا۔ بھارت امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایماء پر مشرقی مغربی سرحدوں پر شرارت کرسکتاہے ۔ محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ انڈیا کو منہ توڑ جواب دینگے ۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی افواج کاقبرستان بنائیں گے ۔ میڈیا ملک انارکی نہ پیدا کرے ، ملکی مفادات کا خیال رکھے ۔ پاکستان میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کا ہی نہیں بلکہ 18 کروڑ بھارتی مسلمانوں ، سنٹرل ایشیاء ، دنیا بھر کے مسلمانوں کا پشت بان ہے ۔ راجہ فاروق حید رخان نے کہا کہ بھارت میں وزیراعظم نیندرمودی مزید 10 سال رہاتو بھارت کے حصے بخر ے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خوداردیت دینے کاوعدہ کیاہواہے ۔ آّج کے دن ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کشمیریوں سے کیاہواتھا حق خوداردیت کا وعدہ پورا کرے ۔ 1949 کی قرارداد کوکشمیریوں کی مکمل تائید وحمایت حاصل تھی ۔ راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ ہم نے اپوزیشن سے انصاف کیاہے ۔ این ٹی ایس کا نفاذ کیا۔ جس سے اپوزیشن جماعت کے پوسٹر لگانے والا نوجوان بھی بھرتی ہواہے ۔ عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیاہے ۔ ہماری حکومت ہے ہم اپویزشن کے مطالبہ پر ڈی سی تعیناتی اور ترقیاتی سکیمیں نہیں دے سکتے ۔ چودھری عبدالمجید نے قومی معاملا تپر ساتھ نہ دیا۔ آزاد جموں وکشمیر ہماری حکومت ہے ۔ ہم حکومت کرینگے ۔ اپوزیشن جومرضی ہے کرے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار اللہ نے دیاہے ۔ یہ اسکی امانت ہے اللہ کے سواکوئی مجھ سے اقتدر نہیں چھین سکتا۔ جتنے دن اقتدار اللہ نے لکھاہے ۔ کرؤں گا۔ اگر اللہ محروم کردے تو کوئی مجھے حکومت میں نہیں رکھ سکتا۔ فنڈز مختص کیئے ، کوئی ذاتی منصوبہ نہیں ہے ۔ سب کوبرابر فنڈز دے رہے ہیں، اپوزیشن نے بجٹ کے موقع پر ساتھ نہیں دیا۔ بلکہ واک اؤٹ کیا۔ چودھری عبدالمجید حکومت کاقومی معاملات پر میں نے ساتھ دیا۔ مگر انہوں نے ہمیشہ ہمارے اچھا رویہ نہیں رکھا۔ ہم آصف علی زرداری کو ایوان میں خطاب کی دعوت دی ۔ راجہ فاروق حیدرخان نے کہاکہ پاکستان جوڈرامہ چل رہاہے ۔ آزاد جموں وکشمیر میں اس ڈرامہ کی اجازت نہیں دینگے ۔ یہ ڈرامہ یہاں نہیں چلے گا۔ آزاد جموں وکشمیر میں بھاری مینڈیٹ عوام نے دیاہے ۔ ہماری حکومت ہے اپوزیشن جو مرضی میں آئے کرے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ ایئر مارشل اصغر مرحوم جوکشمیری سپوت ہیں ان کیلئے خصوصی اعلیٰ اعزازی تغمہ دینے کیلئے خطہ لکھوں گا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن قومی یکجہتی ایک دن مقرر کرے ۔ سردار خالد ابراہیم ، سردار عتیق احمد خان، چودھری عبدالمجید قیادت کریں میں ان کے پیچھے چلنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی کی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ڈٹے ہوئے ہیںَ بھارت جمیں منی لانڈرنگ کیس پھسانے پر تلا ہواہے پاکستان نے فراخدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے کلبھوش کی والدہ ، بیوی سے ملاقا ت کروائی بھارت نے مقبول بٹ کو شہید کرکے تہاڑ جیل میں دفن کردیا۔ افضل گوروکی آخر ی خواہش پوری نہ کی ، برہان وانی کو بے دردی سے شہید کردیا۔ بھارت آج جمہوریت کاچمپیئن بنا ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ 5 جنوری 1949 کی حق خوداردیت کی قرارداد کو کشمیری باشندوں کی حمایت حاصل تھی ۔ حق خوداردیت کی قرارداد کی منظوری کشمیریوں کی آزادی کیلئے سنگ میل ہے ۔ دریں اثناء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم متحد ہو کر پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دے ،پاکستان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کو ناکام بنانے اور تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کی کامیابی کے لیے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتفاق و اتحاد سے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ایک متحد قوم ہی کسی بھی ملک کی طاقت ہوتی ہے عالمی برادری کشمیر کو حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے عالمی برادری ،اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق،حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں ،عصمتوں اور مال کی قربانیاں دے کر یہ خطہ آزاد کروایا آج مقبوضہ کشمیر کی خواتین اپنی عصمتوں اور اپنے بیٹوں کی قربانیاں دے رہی ہیں بھارت کی سات لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کر رہی ہے لیکن کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں اور کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق ،یاسین ملک ،شبیر شاہ اور دیگر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کی قیادت میں تحریک آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور تحریک آزادی کشمیر ایک دن ضرور کامیاب ہو گی جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم حق خو د ارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد احمد خان ، مشتاق الاسلام اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف ،مسلم لیگ ن کے رہنماچوہدری منظور احمد ،زاہد امین کاشف ،مہاجرین تنظیموں کے رہنما ،سیاسی و مذہبی جماعتوں ،خواتین ،سکولوں کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری کشمیری قوم سے کیا ہوا وعدہ کشمیریوں کا بنیادی حق حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ 70برس سے ہندوستان نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا حق سلب کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی سات لاکھ فوج کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور تحریک آزادی میں دن بدن تیزی آ رہی ہے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی پامالیوں سے روکے انہوں نے کہا کہ کشمیر قوم بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وکیل ہے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے پاکستان کی مضبوطی و استحکام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور تحریک آزادی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے منظور شدہ قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو سکے 7دھائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے دنیا جان لے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں اس لیے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔