متعدد امریکی ریاستیں جم گئیں، ہنگامی حالات نافذ، ہلاکتیں 19ہو گئیں

متعدد امریکی ریاستیں جم گئیں، ہنگامی حالات نافذ، ہلاکتیں 19ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ،لندن،بیجنگ( آن لائن ) مختلف امریکی ریاستوں میں برف باری اور شدید سردی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ درجن سے زائد ہوگئی جب کہ ہزاروں پروازیں منسوخ اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں مسی سپی ، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن ،نیویارک سمیت دیگر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔نیو یارک کی سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں کئی کئی فٹ انچ برف پڑنے سے راستوں کی بندش سے مقامی افراد کو آمدوو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مختلف ریاستوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جب کہ زمینی راستہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ فضائی راستے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔ ایئرپورٹس کے رن ویز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کررہ گئے ہیں۔درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے پر مسیسپی میں کئی مقامات پر پانی کی لائنیں پھٹ گئیں اور برفباری کے ساتھ ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے سے 5 ہزارسیزائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سردی کی لہرسے 19 اموات وسطی اور مشرقی ریاستوں میں ہوئیں جب کہ ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔ برفباری والے علاقوں میں کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ مواصلاتی رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی انتظامیہ اور فلاحی ادارے ریسکیو کارروائیاں جارے رکھے ہوئے تاہم 4 سے 5 انچ برف پڑنے سے راستے کلیئر کرنے میں خصوصی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔دوسری طرف برطانیہ اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک طوفانی بارشوں کی زد میں آ گئے۔ چین میں شدید برف باری کے باعث تین ایئرپورٹ بند کر دیئے گئے۔برطانیہ اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک سمندری طوفان ایلی نورکے باعث کئی مقامات پر تار ٹوٹنے سے لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔