نشتر ہسپتال، سوائن فلو کے2اور مریض چل بسے، متاثرہ ڈاکٹرز، طبی عملہ کی ویکسینیشن شروع

نشتر ہسپتال، سوائن فلو کے2اور مریض چل بسے، متاثرہ ڈاکٹرز، طبی عملہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)نشترہسپتال میں زیرعلاج سوائن فلو کا دواورمریض اپنی جان کی بازی ہارگئے۔فوت ہونیوالے 43سالہ حمید کا تعلق ملتان سے ہے اورعائشہ کا تعلق راجن پور سے ہے اس طرح نشترہسپتال میں سوائن فلو(سیزنل انفلوائنزا)ایچ ون این ون سے فوت ہونیوالے مریضوں کی مجموعی تعداد16ہوگئی ہے۔نشترہسپتال میں سوائن فلو کے 25مریض داخل ہیں۔جس میں سے 22مریض آئسولیشن وارڈاور3میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ 5مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔4مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے ۔2مریض32سالہ عامر(ملتان اور 38سالہ تنویر ملتان کو سوائن فلو کے مرض سے صحت یاب ہونے پر گزشتہ روز جمعہ کو ڈسچارج کردیا گیا ہے نشترہسپتال میں اب تک سوائن فلو کے شبہ میں 91مریض علاج کی غرض سے لائے جاچکے ہیں۔41مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے ۔جس میں سے 25کا تعلق ملتان 6کا مظفرگڑھ،1وہاڑی،3لودھراں،جبکہ ڈیرغازیخان،خانیوال اور راجن پور کے 2,2مریض شامل ہیں ۔سوائن فلو کے فوت ہونیوالے 11مریضوں کا تعلق ملتان 3مظفرگڑھ 1وہاڑی اور1راجن پور سے ہے۔نشترہسپتال میں سوائن فلو کے مریض مسلسل رپورٹ ہونے پر ڈاکٹرز،نرسیں وپیرامیڈیکل سٹاف بھی رسک پر آگئے ہیں۔ڈاکٹروں وطبی عملہ کی سیزنل انفلوائنزا کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ڈائریکٹروبائی امراض کنٹرول پنجاب ڈاکٹریونس اوروبائی امراض کنٹرول ملتان کے ضلعی انچارج ڈاکٹرعطاء الرحمٰن کی زیرنگرانی ویکسی نیشن کی گئی ۔ذرائع کے مطابق سوائن فلو میں مبتلا1خاتون کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔یو ڈی ایف کے رہنما ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ڈاکٹرز کو صحت مندانہ ماحول میں کام کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ڈاکٹروں کو ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے۔