زبیدہ آپا کے انتقال پرڈاکٹر فاروق ستار کااظہار تعزیت

زبیدہ آپا کے انتقال پرڈاکٹر فاروق ستار کااظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے سارے جگ کی آپا زبیدہ طارق کی المناک موت پر اپنے گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زبیدہ آپا کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی ، مشرقی روایات کو زندہ رکھنے اور ایک تہذیب کی نمائندہ کی حیثیت سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زبیدہ آپا کو غریق رحمت کرے اور اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔