وزیر اعظم آج بھونگ میں ایل این جی پمپنگ سٹیشن کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم آج بھونگ میں ایل این جی پمپنگ سٹیشن کا افتتاح کرینگے

صا دق آباد(تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج 6 جنوری بھونگ میں ایل این جی پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے بعد ازاں پاکستان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی رحیم آباد میں وفاقی وزیر مملکت سردار ارشد خان لغاری ، ضلعی چیئرمین سردار اظہر خان لغاری کی جانب سے دئے گے استقبالیہ تقریب سے خطاب کریں گے قبل ازیں شیخ زائد ائیر پورٹ رحیم یارخان پہنچے گے وزیر اعظم کی آمد پروزراء اور ارکان اسمبلی سمیت مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات انکا استقبال کریگی جس کے بعد وہ بھونگ روانہ ہونگے جبکہ سیکورٹی اور وزیر اعظم کے پروگرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گے ہیں بھونگ اور رحیم آباد میں 2 ہیلی پیڈ بھی بنا دئے گے ہیں زرائع کے مطابق رحیم آباد استقبالیہ تقریب کے دوران اہم شخصیات بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریگی ۔

وزیر اعظم

مزید : ملتان صفحہ اول