نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ نیوزی لینڈرز اچھل پڑے اور پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ۔۔۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ نیوزی ...
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ نیوزی لینڈرز اچھل پڑے اور پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بلبلے سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن کر تصاویر شیئر کر دیں کہ صارفین کے ”بلبلے“ نکل گئے، سوشل میڈیا پر ایسی دھماچوکڑی مچی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی باﺅلرز بری طرح ناکام ہو گئے اور کیویز نے مقررہ 50 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیم سن نے سب سے زیادہ 115 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 48، کولن منرو نے 58، راس ٹیلر نے 12، ٹام لاتھم نے 3، ہینرل نکولس نے 50، مچل سینٹنر نے 7 اور ٹم ساﺅتھی نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، فہیم اشرف اور فخر زمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 30.1 اوورز میں 6 وکٹوں پر 166 رنز بنا سکی جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 61 رنز سے کامیاب قرار دیدیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی لڑکے نے فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، آ رہی ہیں یا نہیں؟ دل تھام لیں کیونکہ۔۔۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی نے 6، بابر اعظم0، محمد حفیظ 1، شعیب ملک 13، سرفراز احمد 8، شاداب خان 28 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا سکے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل