خیبر پی کے میں خواجہ سراﺅں کیخلاف تشدد کی رپورٹنگ کیلئے ایپلیکیشن متعارف

خیبر پی کے میں خواجہ سراﺅں کیخلاف تشدد کی رپورٹنگ کیلئے ایپلیکیشن متعارف
خیبر پی کے میں خواجہ سراﺅں کیخلاف تشدد کی رپورٹنگ کیلئے ایپلیکیشن متعارف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور(آن لائن) خواجہ سرا پورے پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں لیکن خیبرپختونخوامیں خواجہ سراﺅں پر تشدد اور حملے روزمرہ کا معمول ہیں۔ جسے میڈیا اور سماجی تنظیمیں منظر عام پر لا ئی ہیں۔ 

خواجہ سراﺅں کے مطابق ان کے ساتھ کیے جانے والے تشدد میں FIR ایف آئی آر کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہے۔خواجہ سراﺅں کے خلاف تشدد کے خلاف ڈیٹا بیس کو موئثر ، قابل اعتماد اور آسان بنانے کے لیے پشاور کی سماجی تنظیم بلیووینز نے خواجہ سراﺅں پر تشدد کو دستاویز کرنے کے لیے ایک انٹرنٹ اپلیکیشن ”ٹرانس محافظ “ کے نام سے متعارف کروائی ہے جسکے ذریعہ خواجہ سراءاپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو تنظیم کے ڈیٹا بیس اور دیگر قابل اعتماد ساتھیوں کے ساتھ بانٹ سکیں گے۔

اس اپلیکیشن کے ذریعے نہ صرف منتخب افراد کو سکیورٹی الرٹ بھیجا جا سکتا ہے بلکہ آواز اور ویڈیوکے ذریعے بھی پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور