’پرانے زمانے میں نائی کی بیوی لوگوں کے افیئرز کی افواہیں گرم رکھتی تھیں لیکن آج کل ۔۔۔‘ عمران خان کی شادی کی خبر پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ عمر چیمہ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

’پرانے زمانے میں نائی کی بیوی لوگوں کے افیئرز کی افواہیں گرم رکھتی تھیں لیکن ...
’پرانے زمانے میں نائی کی بیوی لوگوں کے افیئرز کی افواہیں گرم رکھتی تھیں لیکن آج کل ۔۔۔‘ عمران خان کی شادی کی خبر پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ عمر چیمہ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کی تردید ذرا منفرد انداز میں جنگ جیو گروپ کو طنز کا نشانہ بنا کر کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر عمران خان کی شادی کی خبر پر رد عمل میں کہا کہ پرانے زمانے میں گاؤں میں نائیوں کی بیویاں مشہور ہوتی تھیں کہ لوگوں کی شادیوں اور افیئرزکی افواہیں گرم رکھتی تھیں، آج کل اس گروپ (جیو جنگ گروپ) نے یہ کام سنبھالا ہے۔

فواد چوہدری نے عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے سینئر صحافی عمر چیمہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف چند ماہ پہلے عمر چیمہ کو پشاورکی عدالت نے جھوٹی خبروں پر 10 لاکھ جرمانہ کیا تھا، لگتا ہے یہ جرمانہ کافی نہیں تھا۔

کیا عمران خان نے واقعی تیسری شادی کرلی؟ ریحام خان سے ان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے ایسا جواب دے دیا کہ تردید کرنے والے عون چوہدری بھی دنگ رہ جائیں گے

واضح رہے کہ سینئر صحافی عمر چیمہ نے دی نیوز میں اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں اپنی پیرنی کے ساتھ شادی کی ، ان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد