107سالہ بابا لال خان کے جنازے پر بینڈ باجا، نوٹ نچھاور، مٹھائی تقسیم کی گئی

107سالہ بابا لال خان کے جنازے پر بینڈ باجا، نوٹ نچھاور، مٹھائی تقسیم کی گئی
107سالہ بابا لال خان کے جنازے پر بینڈ باجا، نوٹ نچھاور، مٹھائی تقسیم کی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک)تاریخ کا انوکھا جنازہ جس پر بینڈ بجائے گئے ، فیصل آباد سانگلہ ہل کی تاریخ کا انو کھا جنازہ ،107 سالہ با با لال خان کے جنازہ پر بینڈ باجا ،خوشی و غمی کی ایک ساتھ دھنیں بجائی گئیں، لواحقین اور عزیزوں نے نوٹ نچھاور کئے میٹھے چاول اور مٹھائی تقسیم کی گئی ،جنازہ خوشی اور غمی کا مشترکہ یادگار بن گیاآنسوئوں آہوں کے ساتھ ساتھ مطمئن چہرے دعائیں کرتے رہے۔

”ایشوریہ رائے میری امی ہیں“، 29 سالہ نوجوان نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، ایسی تصاویر دکھادیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کے نواحی گائوں چک 46چٹھہ میں مسیح برادری کا رہنما اور زندگی کی دو صدیوں کی بہاریں دیکھنے والا107سالہ بابا لال خان گزشتہ روز انتقال کر گیااس پر گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی بابا لال خان کے4بیٹوں ، بہوئوں،30پوتے پوتیوں پڑپوتیوں و دیگر عزیزو اقارب نے اپنے بزرگ بابا لال خان کی موجودہ وقت میں 107سالہ طویل عمر کے بعد انتقال پر اس کی غمی کیساتھ ساتھ خوشی کی رسم بھی نبھائی بابا لال خان کے جنازہ کے ساتھ باقائدہ طور پر بینڈ باجا بجایا گیا۔

گھر سے قبرستان تک سارے راستے میں شرکائے جنازہ نے نوٹ نچھاور کئے ،بینڈ باجے والوں نے خوشی اور غمی کی ایک ساتھ دھنیں بجائیں اور قبرستان میں تمام افراد کو میٹھے چاول اور مٹھائی کھلائی گئی بابا جی کی میت لحد میں اتارتے وقت خوشی اور غمی کی دھنیں سننے پر عزیزو اقارب کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں اور اس کے ساتھ ساتھ بابا جی کی لمبی عمر پانے کی خوشی کا بھی اظہار کیابا با جی کو دفنانے کے بعد شادی کے موقع کی طرح بادام،شوارے،کش مش اور میوہ جات کے سینکڑوں پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد