”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ ...
”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میدان میں میچ کے دوران ساتھی کھلاڑیوں پر خوب چلاتے ہیں اور انہیں ڈانٹ پلاتے رہتے ہیں لیکن ٹیم کے سینئر اور اہم باﺅلر محمد عامر کیساتھ وہ کس طرح گفتگو کرتے ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ کے دوران انہوں نے محمد عامر سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ کا ایسا نتیجہ سامنے آ گیا کہ نیوزی لینڈرز اچھل پڑے اور پاکستانی ہکا بکا رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ۔۔۔

ہوا کچھ یوں کہ محمد عامر جب گیند کرانے کیلئے آئے تو سرفراز احمد نے سلپ میں فیلڈر کھڑا کر لیا تاکہ محمد عامر گیند آﺅٹ سوئنگ کریں گے تو ایج ہو کر کیچ نکلے گا جو سیدھا سلپ میں کھڑے فیلڈر کے ہاتھ میں جائے گا، مگر محمد عامر تو اپنی مرضی کرتے ہیں اور اپنی ذہانت کے مطابق ہی گیند کرواتے ہیں۔

انہوں نے اسی اوور کے دوران ریورس سوئنگ کروانا شروع کر دی تاکہ بلے باز کو کلین بولڈ، ایل بی ڈبلیو کر سکیں یا پھر ایج ہو کر وکٹ کیپر یعنی سرفراز احمد کے پاس کیچ چلا جائے۔ جیسے ہی ان کا اوور ختم ہوا تو سرفراز احمد محمد عامر سے یہ کہتے سنے گئے ”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو پھر بولو نا، پھر میں سلپ ہٹا لیٹا ہوں نا میری جان۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بلبلے سے شہرت پانے والی عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن کر تصاویر شیئر کر دیں کہ صارفین کے ”بلبلے“ نکل گئے، سوشل میڈیا پر ایسی دھماچوکڑی مچی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

محمد عامر اور سرفراز احمد کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور لوگ محمد عامر کیساتھ انتہائی پیار بھرے لہجے میں گفتگو کرنے بالخصوص ”میری جان“ کا لفظ ادا کرنے پر ایک طرح سے ”قربان“ ہوئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل