’ اس ہسپتال کو فوری اڑا دیں ‘ چیف جسٹس نے لاہور کے بڑے ہسپتال کے مالکان پر بجلیاں گرادیں

’ اس ہسپتال کو فوری اڑا دیں ‘ چیف جسٹس نے لاہور کے بڑے ہسپتال کے مالکان پر ...
’ اس ہسپتال کو فوری اڑا دیں ‘ چیف جسٹس نے لاہور کے بڑے ہسپتال کے مالکان پر بجلیاں گرادیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے حمید لطیف ہسپتال کی عمارت اڑانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں حمید لطیف ہسپتال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت حمیدلطیف ہسپتال سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ حمیدلطیف ہسپتال کی تعمیرغیرقانونی ہے جس پر چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ اگر حمید لطیف ہسپتال غیر قانونی ہے تو اڑا دیں۔

چیف جسٹس نے حمید لطیف ہسپتال کی انتظامیہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے ہسپتال نے اٹارنی جنرل کے بھائی کی لاش دینے سے انکار کردیا تھا، 50 لاکھ روپے گلاب دیوی ہسپتال کو امداد دیں پھر دیکھیں گے کہ کیاکرناہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور